یمن

یمن کی انقلابی تحریک انصار اللہ کا سعودی عرب اور اقوام متحدہ کو انتباہ

شیعت نیوز : یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے اقوام متحدہ اور سعودی اتحاد کو یمن کے ساحل کے قریب صافر آئل ٹینکر میں ممکنہ دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بیروت دھماکوں کے واقعات کی یمن میں تکرار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے جارح سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو کسی قوم کے خلاف تباہ کن جنگ اور قتل عام کراسکتا ہے اور اس کا شدید ترین محاصرہ کر سکتا ہے اسے ایک آئل ٹینکر کے انجام کی کیا پرواہ ہو سکتی ہے۔

محمد عبدالسلام نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں اقوام متحدہ اور اس کی جانب سے سعودی اتحاد کا ساتھ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو یمنی بچوں کے قاتلوں کو بچوں کے حقوق پامال کرنے والی حکومتوں کی فہرست سے باہر نکال سکتی ہے وہ انسانیت کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا حق نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں : ولایت سے دوری امت اسلامیہ کی مشکلات کا بنیادی سبب ہے، سربراہ انصار اللہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوترش نے پندرہ جون کو ایک مشکوک اقدام کے تحت جارح سعودی اتحاد کا نام جسے برسوں سے یمنی بچوں کے قتل عام کی بنا پر بچوں کی قاتل حکومتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ، نکال دیا۔

منگل کو بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد کہ جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے ، اقوام متحدہ اور منصورہادی کی مستعفی حکومت نے صافر آئل ٹینکر اور اس میں دھماکے کے امکان کی بابت خبردار کیا ہے اور یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت کو ہر طرح کے سانحے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

صافر آئل ٹینکر چار سال سے صوبہ الحدیدہ کے ساحل کے قریب لنگرانداز ہے اور جارح سعودی اتحاد ، انصاراللہ کے ذریعے تیل کے حامل اس ٹینکر کی تعمیرومرمت میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button