مقبوضہ فلسطینیمن

غزہ کے حق میں یمن میں لاکھوں لوگوں کا احتجاج

امریکہ اور اسرائیل کو یکساں مجرم قرار، اسلامی دنیا کے نام سخت انتباہ

شیعیت نیوز : یمن کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر صوبوں میں ہونے والی اس وسیع ریلی میں شرکاء نے غزّہ میں جاری صہیونی مظالم اور یمن پر ہونے والے جارحانہ حملوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

احتجاجی مارچ کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا کہ جیسے جیسے فلسطین مخالف سازشیں بڑھتی ہیں اور منافقین کے چہرے بے نقاب ہوتے ہیں، ویسے ہی یمن کے عوام کا یقین فتح اور کامیابی پر مزید پختہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ٹرمپ منصوبے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا بڑا احتجاج

مظاہرین نے امریکہ کو اسرائیل کا دوسرا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ظلم اور بربریت میں ایک جیسے ہیں۔ امریکی اور صہیونی حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع رکھنا نادانی ہے۔

یمنی عوام نے دنیا بھر کے ان رہنماؤں اور قوموں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو فلسطین کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جاری تحریکیں نہ صرف غزہ کی نجات بلکہ انسانیت کی بقا اور صہیونی و امریکی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

شرکاء نے واضح کیا کہ اسرائیل اور امریکہ کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ یمنی عوام نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ کمزوری اور بے حسی ترک کریں، ورنہ سب سے پہلے نقصان انہی کو اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button