اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

کیا رضی اللہ عنہ کے مزار کا انہدام بے حرمتی و گستاخی نہیں!؟

کیا رضی اللہ عنہ کے مزار کا انہدام بے حرمتی و گستاخی نہیں!؟

کیا رضی اللہ عنہ کے مزار کا انہدام بے حرمتی و گستاخی نہیں!؟ ایک عام مسلمان کی حیثیت سے میرے ذہن میں یہ سوال اس لئے آیاکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے ”تحفظ بنیاد اسلام“کے عنوان سے ایک قانون کو منظور کیا تو بعض حلقوں نے اسکی مخالفت کی۔ میرے ذہن میں یہ سوال گونجا کہ جن ہستیوں کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ عنہ یا رضی اللہ عنہا لکھنے کو ہر ایک پر لازم قرار دیا جارہا ہے، ان ہستیوں کے حوالے سے بھی تو کچھ معلومات ہر ایک کو ہونی چاہئیں۔ ایک اور سوال بھی ہے کہ سب سے پہلے دو چیزیں واضح کردیں بنیاد اسلام ہے کیا اور کونسے اعملا ان بنیادوں کی توہین اور گستاخی پر مبنی ہوتے ہیں؟۔

توہین و گستاخی کسے کہتے ہیں

جب تک بنیاد اسلام ہی واضح نہیں اور توہین و گستاخی کسے کہتے ہیں، یہ عام لوگوں کو نہیں سمجھ آئے گی کہ ان کے مذہبی جذبات سے کس کس طرح مفاد پرست سیاستدان اور مولوی کھیلتے ہیں۔ ایک عام مسلمان مجھے بتائے کہ بنیاد اسلام میں سب سے پہلے کیا ہے۔ کیا ایک احد اور واحد اللہ کو کائنات کا خالق و مالک ماننا اور اسکا احترام کرنا، کیا اسلام کی بنیاد اللہ پر ایمان کامل پر استوار نہیں؟۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر انبیاء علیہم السلام کااحترام اور انہیں انکے الٰہی عہدوں یعنی نبوت ورسالت پر فائز ماننا۔ یہ اسلام کی دوسری بنیاد ہے۔ اللہ اور اللہ کے انبیاء (ع) کو اسی طریقے سے ماننا جیسا کہ اللہ نے قرآن میں اور خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیﷺ نے احادیث کی صورت میں بیان فرمایا۔ اور انہی قرآنی و محمدی ص فرامین کی روشنی میں دیگر اولیاء اللہ کا احترام۔

اللہ کی توہین اور گستاخی

لیکن پاکستان میں پچھلے 35برسوں سے مسلسل باقی سارے مقدسات کو پس پشت ڈال کر چند صحابیوں اور دو امہات المومنین کے احترام کو فرض قرار دینے کی منظم مہم چل رہی ہے۔ ان سب سوالات کے ایک عام مسلمان کی عقل بھی دیتی ہے۔ اور یہ جواب احادیث و تاریخ کی سنی کتب میں بھی موجود ہیں۔

سوال نمبر ایک کیا اللہ تعالیٰ کو احد واحد لاشریک لہ ماننا ہر ایک پر فرض نہیں۔ کیا اللہ کو ماننا اور اللہ کا احترام کرنا صرف مسلمان پر فرض ہے!؟ اگر کوئی اللہ کو نہیں مانتا، ایک اللہ کو اس طرح نہیں مانتا جیسے اسلام و مسلمین مانتے ہیں تو!؟ اگر کوئی بت پرستی کرتا ہے تو!؟ کیا یہ اللہ کی توہین اور گستاخی ہے یا نہیں!؟

تثلیث کا نظریہ

سوال نمبر دو: کیاحضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بی بی مریم سلام اللہ علیہا کا احترام فرض نہیں!؟ کیا تثلیث کا نظریہ یعنی (نعوذباللہ) باپ، ماں اور بیٹا یعنی (نعوذ باللہ) حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا ماننا (نعوذباللہ)۔ کیا یہ اللہ، حضرت عیسی علیہ السلا م اور بی بی مریم سلام اللہ علیہاکی توہین اور گستاخی نہیں!؟

جیسے کہ یہودی

سوال نمبر تین: کیا حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد مصطفی ﷺ تک سارے انبیائے الٰہی (ع) کو اللہ کے نبی کی حیثیت سے ماننا اور حضرت محمد ﷺ کو ان سارے انبیاء علیہم السلام کا سردار اور خاتم الانبیاء ماننا سارے بندگان خدا پر فرض نہیں!؟ کیا یہ صرف مسلمانوں کو ماننا لازم ہے!؟ جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا نبی نہیں مانتا اور ان سے پہلے کے تمام انبیاء علیہم السلام کو مانتا ہے جیسے کہ یہودی تو کیا یہ حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت محمد خاتم الانبیاء ﷺ کی توہین کہلائے گی یا نہیں!؟

کیا یہ حضرت محمد ﷺ کی توہین کہلائے گی

سوال نمبر چار: کیا حضرت عیسی علیہ السلام تک سارے انبیائے الٰہی کو مان کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مرکزی نبی مان لینا اور حضرت محمد خاتم الانبیاء ﷺ کو اللہ کا نبی نہ ماننا یا آخری نبی نہ ماننا جیسا کہ عیسائی عقیدہ ہے، کیا یہ حضرت محمد ﷺ کی توہین کہلائے گی!؟

یہودیوں اور عیسائیوں میں رائج مقدس کتب

سوال نمبر پانچ کیا یہودیوں اور عیسائیوں میں رائج مقدس کتب کو اسلام نے مقدس قبول کرلیا ہے یا نہیں!؟۔ کیا یہ کتب تحریف سے پاک ہیں یعنی ان کو من و عن درست مان لیا جائے جیسا کہ ہم قرآن شریف کو تحریف سے پاک مان چکے ہیں اور جس کی حفاظت کی ضمانت اللہ نے دی کہ و انالہ الحافظون!۔ کیا یہ کتب قرآن کی طرح مقدس ہیں!؟۔

ان سارے معاملات میں اسلامی نقطہ نظر کیا ہے!؟ قرآن کہتا ہے کہ ان الدین عنداللہ الاسلام یعنی اللہ کے نزدیک فقط اسلام ہی دین ہے۔ تو دین کے عنوان سے یہودیت، عیسائیت، ہندومت، بدھ مت وغیرہ وغیرہ کی موجودگی اور انکے پیروکاروں کی موجودگی کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظر کیا ہے اور کیا اس پر سارے مسلمان متفق ہیں یا مختلف مسالک کی مختلف تشریحات ہیں!؟

سب سے پہلے اللہ کا احترام لازمی

تحفظ بنیاد اسلام قانون میں سب سے پہلے اللہ کا احترام لازمی قرار دیا جانا چاہیے تھا جوکہ نہیں دیا گیا۔ پاکستان ہندو یوتھ کاؤنسل فیس بک پر چوہدری پرویز الٰہی کا وڈیو کلپ ہے جس میں وہ اسلام آباد میں نئے ہندومندر بنانے کی مخالفت کررہے ہیں۔ تو پنجاب کے تحفظ بنیاد اسلام قانون میں کیوں مندر بنانے کو ممنوع قرار نہیں دیا!؟۔ جب صوبہ پنجاب میں بنیاد اسلام کے تحفظ کے قانونی مسودہ میں بھی مندر، کلیساء، بتکدے یا آتشکدے پر آپ نے پابندی نہیں لگائی تو اسلام آباد میں اسلام کے تحفظ کی کوئی دوسری بنیاد ہے کیا!؟

اور اگر ایک اسلامی مملکت میں مندر، آتش کدے، بت کدے، کلیساء وغیرہ سبھی موجود ہیں اور ان سے بنیاد اسلام کا تحفظ متاثر نہیں ہوتا تو مسلمانوں کے مختلف مسالک کے خلاف کیوں فتنہ ایجاد کیا جارہا ہے۔

 اسلام سے کھلواڑ مت کریں

معاویہ اعظم اور چوہدری پرویز الٰہی کی چالوں میں آکر نان ایشو کی سیاست کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی سے ہماری عرض فقط اتنی ہے کہ اسلام سے کھلواڑ مت کریں۔ ہم اورآپ گناہگار خود پر ہی اسلام نافذ کردیں تو بہت ہے۔ جہاں تک رضی اللہ عنہ و عنہا و عنہما کہنے کا معاملہ ہے تو اسکا براہ راست تعلق اللہ تعالیٰ سے خود سے ہے۔ نہ تو اللہ نے مجھ سے یا آپ سے پوچھ کر ان شخصیات سے راضی ہونا ہے نہ میرے آپ کے لکھے جانے سے اللہ ان سے راضی ہوجائے گا۔ اور اگر اللہ ان سے راضی ہے تو پھر ہمارے نہ کہنے اور نہ لکھنے سے بھی کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔

تحریف شدہ کتب بھی مقدس

اور جو تحریف شدہ کتب کو بھی مقدس آسمانی کتب مان کر احترام کررہا ہے اور مشرکانہ عقائد کے حامل عیسائی و یہودی بھی اہل کتاب کی حیثیت سے محترم بن گئے ہیں توپھر بعض صحابی اور دوامہات المومنین کو مذہبی پیشوا نہ ماننا بھی کوئی جرم ہے!؟ کیا تین خلفاء اور دو امہات المومنین اور چند دیگر صحابی اللہ اور رسول سے زیادہ بڑی حیثیت رکھتے ہیں!؟ آپکو یہ حق دیا کس نے ہے کہ اللہ اور رسول کو آپکی تشریحات کے مطابق نہ ماننے والوں کے تو سارے حقوق تسلیم کرلیتے ہو اور اہل بیت علیہم السلام کو بعد از ختم نبوت مذہبی پیشوا ماننے والوں سے روزانہ کی بنیاد پر لڑتے جھگڑتے ہو۔ قانون بناتے ہو۔

اور جو شیعہ مسلمان اگر بعض ہستیوں کو پیشوا نہیں مانتے تو اس لئے کہ اللہ کا حکم ہے اطیعواللہ و اطیعو الرسول و اولی الامر منکم۔ قرآن میں اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کا حکم ہے یا پھر اولی الامر کی۔ کہیں نہیں لکھا کہ امہات المومنین اور صحابہ کی اطاعت کرو۔

مالک بن نویرہ کا دردناک قتل

پھر یہ کہ سنی کتب میں درج واقعات ناقابل تردید ثبوت کے طور پر موجود ہیں کہ صحابہ اور امہات المومنین بھی ایک دوسرے سے اختلافات رکھتے تھے۔ اور انکے مابین جنگیں ہوئیں، قتال بھی ہوا۔ حضرت ابوبکرکی خلافت کو جن مسلمان بزرگان بشمول صحابہ نے زکات ادا نہیں کی انکے ساتھ جنگ کی گئی، انہیں مرتد قراردیا گیا۔ ۱ور خاص طور پر صحابی مالک بن نویرہ کا دردناک قتل۔

بزرگ صحابی حضرت عمار یاسر و حضرت ابوذر

اور اس پر حضرت عمر کا خالد بن ولید پر اعتراض۔ ان گنت واقعات ہیں۔ حضرت عثمان کی خلافت کے دور میں بزرگ صحابی رسول حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جلاوطن کردینا۔

بزرگ صحابی حضرت عمار یاسر کو معاویہ بن ابو سفیان کے لشکر نے شہید کیا جبکہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیﷺ نے واضح فرمایاتھا کہ عمار ؓ کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔ اب رسول خداﷺ کے فرمان کی روشنی میں معاویہاور اسکے لشکر کو باغی کیوں نہ مانیں!؟

شیعہ مسلمانوں کا جائز اعتراض

اس لئے شیعہ مسلمانوں کا جائز اعتراض ہے کہ اللہ اور اللہ کے رسول خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیﷺ کی اطاعت کی جائے اور غلط کو غلط کہا جائے اور لکھا جائے۔ غیر معصوم افراد جو آپس میں ہی لڑتے رہے ان کو ایک جیسا محترم مان لینا عدل نہیں بلکہ سراسر ظلم ہے۔ ان میں سارے عادل ہوتے تو آپس میں ہی کیوں لڑتے اور قتال تک نوبت کیوں جاتی!؟۔

شیعہ صحابہ کے منکر یا دشمن نہیں

شیعہ صحابہ کے منکر یا دشمن نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ صحابہ دو واضح گروہوں میں تقسیم تھے اورشیعہ مسلمان حضرت سلمان فارسی، حضرت ابوذر، حضرت مقداد، حضرت عماریاسر، حضرت حجر بن عدی، حضرت صعصعہ بن صوحان جیسے بزرگ اصحاب کے طرفدار ہیں۔ امہات المومنین میں بھی حضرت خدیجہ کبریٰ اور دیگرامہات المومنین پر ایک بھی لفظ اعتراض کا نہیں بولتے۔ یہ تو قرآن شریف نے سورہ تحریم میں آیات کی صورت میں نبی کی دو بیویوں کے حوالے سے جو کہا ہے وہی کہتے ہیں۔

اور توجہ طلب بات یہ ہے کہ ان آیات میں نبی کریم ص کی دو بیویوں کے لیے صرف ازواجک لکھا ہے نہ تو مطھرات لکھا ہے نہ ہی مومنین کی مائیں۔ یعنی جہاں یہ امہات المومنین نافرمانی کریں تو وہاں یہ صرف بیویاں رہ جاتیں ہیں حتی کہ مطھرات تک کا لاحقہ سابقہ ہٹادیا جاتا ہے اور یہ قرآن شریف میں اللہ کی روش ہے۔ کیا اللہ پر اعتراض کریں گے آپ لوگ!؟۔

سب سے بڑا منافق معاویہ اعظم … بے حرمتی و گستاخی

خیر یہ تو ایک تفصیلی موضوع ہے۔ ہم پلٹتے ہیں اصل موضوع کی طرف یعنی تحفظ بنیا د اسلام ایکٹ۔ اس ضمن میں سب سے بڑا منافق وہ معاویہ اعظم ہے جو دیگر افراد کے ساتھ اپنے باپ اعظم طارق کی قبر پر جاکر تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کا انگریزی مسودہ پیش کرتا ہے۔ وہاں مسودہ پڑھ کر سناتا ہے اور وہاں، اسکی نظر میں رضی اللہ عنہ اور رضی اللہ عنہا ہیں، انکے دفاع کا دعویٰ کرتا ہے۔ جبکہ ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ مسودے میں شامل رضی اللہ عنہ، عنہا و عنہمامیں سے بہت سوں کی قبریں جنت البقیع مدینہ اور دیگر مقامات پر سعودی ناصبی وہابی سلطنت نے منہدم و زمین بوس کردیں ہیں۔ اگر مزارات کا انہدام اور قبروں کی ایسی کی تیسی کردینا بے حرمتی و گستاخی نہیں ہے تو پھر گستاخی ہے کیا!؟۔

رضی اللہ عنہ کے مزرات مسمار، قبریں بھی خستہ حال

جنت البقیع مدینہ میں جاکر اگر کوئی کہے السلام علیک یا رسول اللہ، السلام علیک یا اھل البیت النبوۃ، السلام علیک یا آئمۃ الھدیٰ تو ایسا کہنے والوں کو روکا جاتا ہے اور ایسا کرنے والوں کو بتایا جاتا ہے کہ یہ شرک و بدعت ہے۔ واہ میاں معاویہ اعظم اور چوہدری پرویز الٰہی! اعظم طارق اور چوہدری ظہور الٰہی کی قبریں تو شاندار ہوں اور وہاں جاکر ان سے کلام بھی کرلیں، چوہدری ظہور الٰہی کی قبر پر تو فاتحہ بھی پڑھی جاتی ہے اور رضی اللہ عنہ کے مزرات مسمار، قبریں بھی خستہ حال۔ یہ منافق پاکستان کے عوام کو دین سکھائیں گے

.!!?

کیا رضی اللہ عنہ کے مزار کا انہدام بے حرمتی و گستاخی نہیں!؟

منافق اعظم معاویہ اعظم طارق سے کہیں کہ تحفظ بنیاد اسلام میں جنہیں رضی اللہ عنہ کہلوانا ہے پہلے انکے منہدم مزارات و زمیں بوس خستہ حال قبور کی بنیاد تو ڈلوادیں تاکہ اس پر بھی کچھ تعمیر ہوجائے۔ اوراگر اللہ ان سے راضی ہے تو حق نواز جھنگوی ناصبی وہابی اور تکفیری سپاہ صحابہ لدھیانوی فاروقی، معاویہ اعظم وغیرہ کے آقا ناصبی وہابی سعودی ملا او شاہی خاندان کب راضی ہوں گے کہ مزارات بنانے دیں گے!؟

سعودی سلطنت کے خلاف خلافت راشدہ طرز کی بغاوت کیوں نہیں کرتے

بھیا، راضی تو تم اور تمہارے آل سعود خود نہیں ہیں اور بکواس شیعہ مسلمانوں کے خلاف کرتے رہتے ہو!؟ ذرا چیک کرکے بتاؤ کہ بادشاہ سلمان اور اسکا ولی عہد بیٹا محمد بن سلمان کہیں عبد اللہ ابن سباء کی اولاد میں سے تو نہیں!؟ اور جس آل نھیان نے متحدہ عرب امارات میں مندر بنانے کی اجازت دی، عبداللہ ابن سباء انکا چاچا ماما تو نہیں تھاناں!؟

اور سعودی سلطنت کے خلاف خلافت راشدہ طرز کی بغاوت کیوں نہیں کرتے، اتاریں اس مودی کے یار حکمران کو۔ معاویہ اعظم، لدھیانوی، فاروقی، ڈھلوں کی قیادت میں اور جو مہاجر مکی یو ٹیوب پر بڑی بڑی باتیں کرتا ہے، ان سب کی قیادت میں سعودی عرب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے یار شاہ سلمان اور جیرڈ کشنر کے یار محمد بن سلمان کو ہٹاکر خلافت راشدہ نافذ کیوں نہیں کردیتے!؟۔

محمد ابوذر مہدی برائے شیعیت نیوز اسپیشل

کیا رضی اللہ عنہ کے مزار کا انہدام بے حرمتی و گستاخی نہیں!؟
کیا رضی اللہ عنہ کے مزار کا انہدام بے حرمتی و گستاخی نہیں!؟

 

کیا رضی اللہ عنہ کے مزار کا انہدام بے حرمتی و گستاخی نہیں!؟

Who desecrated shrine of Omar Ibn Abdul Aziz?

متعلقہ مضامین

Back to top button