سعودی عرب

کیا سعودی فرمانروا شاہ سلمان کورونا کا شکار ہوگئے؟

شیعت نیوز : سعودی دربار سے لیک ہونے والی خفیہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گال بلیڈر میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا ہے۔

ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دل کی حرکت بند ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا یا وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے جبکہ کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے گال بلیڈر کا کامیاب آپریشن ہو گیا ہے اور گال بلیڈر کو نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے اتحادی یمن کا تیل لوٹ رہا ہے۔ وزیر پیٹرولیم احمد دارس

سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کس لئے اسپتال میں داخل کیا گيا ہے تاہم سیاسی کارکن اور سوشل میڈیا صارفین کا یہ خیال ہے کہ سعودی فرمانروا کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور سعودی انتظامیہ اس کو صیغہ راز میں رکھنا چاہتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہونے والے ہنگامے کا بھی سعودی انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

افواہ کا بازار اس وقت زیادہ گرم ہو گیا جب پتہ چلا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو محل میں تمام وسائل سے لیس اسپیشل اسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا بلکہ انہیں دوسرے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935 کو پیدا ہوئے وہ 2015 میں اپنے بھائی کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔ سلمان عبدالعزیز کے 25 ویں بیٹے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button