مشرق وسطی

یمن میں بڑے انسانی المیے کا وقوع پذیر ہونا انتہائی شرم آور ہے۔ احمد ابولغیط

شیعت نیوز : عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابولغیط نے غریب ترین عرب ملک یمن پر امیر ترین عرب ملک سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے باعث یمنی عوام کی ناگفتہ بہ حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یمن کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد ارسال کریں۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یمن میں جاری اقوام متحدہ کا امدادی پروگرام جاری رہنا چاہئے تاکہ ایک تباہ کن انسانی بحران کو وقوع پذیر ہونے سے روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : جوانوں کی سخت کاروائی سے قبل حکومت ملعون اشرف جلالی کے خلاف قانونی کاروائی کرے

احمد ابولغیط نے کہا کہ آج اکیسویں صدی کے دوران پوری عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے یمن میں تاریخ کے سب سے بڑے انسانی المیے کا وقوع پذیر ہونا انتہائی شرم آور ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابولغیط نے مطلوبہ رقوم کی جمع آوری میں یمن کے لئے منعقد ہونے والی امدادی کمپین کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں صرف 63 کروڑ ڈالرز ہی اکٹھے کئے جا سکے ہیں جو ممالک کی طرف سے وعدہ دی گئی رقم کا آدھا بھی نہیں۔

انہوں نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن کی 80 فیصد آبادی کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے کہا کہ (مسلط کردہ جنگ کے علاوہ) کورونا وائرس، ملیریا اور دوسری وباؤں کے باعث یمن آج دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران سے گزر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button