یمن

یمن: امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں نے خودمختاری کا اعلان کر دیا

شیعت نیوز: متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے جنوبی یمن کے صوبوں میں خودمختاری کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں سعودی عرب کے 233 ارب ڈالرز برباد ہو گئے۔

یمن میں سرگرم جارحیت سعودی عرب اور اسکے اتحادی متحدہ عرب امارات کے فوجیوں میں اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن کی عبوری کونسل نے منصور ہادی کی مستعفی حکومت کے ساتھ بڑھتے ہوئے اختلافات کے بعد عدن سمیت جنوبی یمن کے مختلف صوبوں میں خودمختاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کی رات سے ان علاقوں میں ہنگامی حالت کے قوانین پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

عدن کے عوام گذشتہ پانچ روز سے بجلی کی سپلائی منقطع اور معاشی حالات ابتر ہونے کی بنا پر منصور ہادی حکومت اور عبوری کونسل کے خلاف سڑکوں پر نکل احتجاج و مظاہرے کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ نے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے دعوے کو مسترد کر دیئے

سعودی عرب کی حمایت یافتہ منصور ہادی حکومت کی وزارت خارجہ نے جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے اس اقدام کو مسلح بغاوت اور ریاض معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عدن میں اقتدار کی تقسیم کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ریاض معاہدے پر گذشتہ سال اکتوبر میں دستخط کئے گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی یمن کے صوبوں اور شہروں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی خودمختاری کے بعد سے ان علاقوں کی سیکورٹی کی صورت حال بہت زیادہ بحرانی ہو گئی ہے۔

دوسری طرف گزشتہ 5 برسوں کے دوران یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں سعودی عرب کے 233 ارب ڈالرز برباد ہو گئے۔

عرب – 21 نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں آیا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 233 ارب ڈالر یہ سوچے سمجھے بغیر کہ کہاں خرچ ہوں گے، زر مبادلہ کے ذخائر سے نکال لئے۔

اس رپورٹ کے مطابق 2015 میں یعنی سابق شاہ عبدالله بن عبدالعزیز کے مرنے کے بعد سعودی عرب کا زر مبادلہ 732 ارب ڈالر تھا لیکن گزشتہ 5 سال کے دوران یہ گھٹ کر دسمبر 2019 میں 499 ارب ڈالر ہو گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو اس عرصے میں 233 ارب ڈالر کا نقصان ہوا یعنی ہر سال سعودی عرب کے زرمبادلہ میں 46 ارب 600 ڈالر کم ہوتا گیا۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ رقم سعودی عرب نے یمن کی جنگ پر خرچ کئے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے 26 مارچ 2015 میں یمن پر جارحیت شروع کی اور کل 26 اپریل 2020 کو اس جارحیت کے 61 مہینے مکمل ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button