سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل گیا، تراویح پر بھی پابندی

شیعت نیوز: سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس ملک میں مزید 429 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان میں مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبدالعالی نے آج کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں مزید 429 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4462 ہو گئی۔

حمد العبدالعالی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا سے مزید 7 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہو گئی تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : سعودی عرب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ تک جاسکتی ہے۔ سعودی وزیر صحت

سعودی عرب میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اس ملک کے باد شاہ نے کرفیو کی مدت بڑھا دی۔

سعودی عرب میں موجودہ صورتحال کے جاری رہنے کے پیش نظر ماہ مبارک رمضان میں مساجد میں نماز جماعت نہیں ہوگی۔

سعودی عرب کی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کوویڈ 19 کے پیش نظر رمضان میں مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک کورونا کی وبا ختم نہیں ہو جاتی تب تک مساجد میں نماز پر پابندی ہو گی، سعودی حکومت نے لوگوں کو گھروں میں تروایح اور دیگر نمازیں پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے نماز جنازہ کے دوران پانچ، چھ لوگوں سے زائد کے جمع ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج کورونا کے 429 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 462 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 109,654 افراد ہلاک اور 17 لاکھ 90 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button