اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کراچی نے کورونا سے جابحق افراد کی تجہیز وتکفین کا مکمل انتظام کیا ہے، محمد عباس

محمدعباس نے کہاکہ اس ٹیم کو تشکیل دینے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا سے رحلت فرمانے والوں کےکفن و دفن کے مرحلے کو صحیح طور پر سرانجام دیا جائے

شیعت نیوز: محمدعباس نے کہا ہے کہ آئی ایس او کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے کراچی شہر میں کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے خدمت مہم جاری و ساری ہے جس کو عوام میں بھی خوب سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی اکثریت تبلیغی جبکہ شاہ محمود کی زائرین کے خلاف ہرزہ سرائی

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس کا میڈیا کو جاری بیان میں کہنا تھا کے خدمت مہم آپ اپنے اگلے مراحل میں داخل ہو چکی ہے جس میں کرونا وائرس سے جابحق ہونے والے افراد کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کو جید عالم دین، بہترین ڈاکٹرز اور ماہرین کی زیر نگرانی تشکیل دیا گیا ہے۔جس میں امامیہ والنٹیئر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کا قرنطینہ سینٹر گومل یونیورسٹی میں خواتین کےساتھ ذلت آمیز رویہ

محمدعباس نے کہاکہ اس ٹیم کو تشکیل دینے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا سے رحلت فرمانے والوں کےکفن و دفن کے مرحلے کو صحیح طور پر سرانجام دیا جائے۔یاد رہے کہ جب بھی خداداد پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے 121 زائرین کوروناٹیسٹ منفی آنے پر اپنے گھروں کو روانہ

انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہر اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور اس کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی خدمت کی ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button