عراق

اعیاد شعبانیہ ، کربلائے معلی میں حرم مطہربند رہے گا۔ گورنر کربلا

شیعت نیوز :کربلائے معلی کے گورنرکا کہنا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے حرم مطہر میں اعیاد شعبانیہ کا کوئی پروگرام نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کربلا کے گورنر نے عراقی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے اعیاد شعبانیہ میں کربلا سفر کرنے سے گریز کریں۔

کربلا کے گورنر نسیف الخطبی نے کہا کہ اس سال ہم شعبان المعظم میں زائرین کی خدمت کرنے سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ ان کی صحت زیادہ اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں 100زائرین حکومتی توجہ کے منتظر،ویزے کی معیاد ختم ہونے کے قریب

انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں لاک ڈاؤن ہے، کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بروی کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: شہریوں کی حفاظت ہمارے لئے اہم ہے لہذا تمام عاشقان اہل بیت سے گزارش ہے کہ کربلا کا سفر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں اور ہم حالت جنگ میں ہیں۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ذیلی دستے حزب اللہ بریگیڈ نے ملک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بغداد میں حزب اللہ بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوّوں کا شکار نامی فوجی مشقوں میں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس رضاکار فورس کے ایک ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

بیان کے مطابق مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے چھاتہ برداروں کو روکنا، زمین پر موجود دشمن کا مقابلہ کرنا اور اندرون شہر جنگ کی ریہر سل کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں حزب اللہ عراق نے اپنے ملک کے خلاف امریکی فوج کی نئی سازش پردہ چاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فوس کی چھاؤنیوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اپنی فوج اور ‌فضائیہ کی مدد سے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی چھاؤنیوں میں اپنے چھاتہ بردار فوجی اتار کر ان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی کامیابی کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل اس تنظیم کے خلاف دباؤ میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button