اہم ترین خبریںسعودی عرب

خونخوار ولی عہد نے سعودی حکومت کے 14 اعلیٰ افسروں کو بھی گرفتار کرلیا

شیعت نیوز: سعودی حکومت کے حالات پر قریبی نظر رکھنے والے شخص مجتہد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان نے آل سعود کے اعلیٰ شہزادوں کی گرفتاری اور حراست کے بعد سعودی حکومت کے 14 اعلیٰ افسروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

مجتہد کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے بادشاہت تک پہنچنے میں ہر ممکنہ رکاوٹ کو دور کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں ہر شخص پر خوف و ہراس چھایا ہوا ہے۔ ہر شخص اپنی گرفتاری کے خوف میں مبتلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے سابق ولی عہد محمد بن نائف اور اپنے چچا احمد بن عبدالعزیز کو بھی گرفتار کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں ہزاروں افراد کورونا وائرس کا شکار؛ تہلکہ خیزانکشاف

تفصیلات کے مطابق مجتہد کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کورونا وائرس کی آڑ میں سعودی عرب کی بادشاہت کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنے ہدف تک پہنچنے کے لئے وہ اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی رژیم کے اندر ’’ہیئتِ بیعت‘‘ کا کام سعودی بادشاہ اور سعودی ولی عہد کا انتخاب ہے جو سابقہ سعودی بادشاہ عبدالعزیز آل سعود کے بیٹوں اور پوتوں پر مشتمل ہے۔

بظاہر یہ سب اقدامات ایسے وقت میں اُٹھائے جارہے ہیں کہ جب سعودی عرب سمیت دنیا بھرکو کورونا وائرس کے خطرات کا سامنا ہے لیکن دوسری جانب سعودی شاہی حکومت کے اعلیٰ شہزادوں سمیت 20 اہم حکومتی شخصیات کی اچانک گرفتاریوں کے بعد اعلیٰ افسروں کی گرفتاریاں کچھ اور ظاہر کررہی ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ سعودی شاہی حکومت بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان کو بغاوت کا خوف ہے چونکہ وہ خود کوآئندہ کا بادشاہ تصور کرتے ہیں اسی لئے محمد بن سلمان نے اپنے اور تخت شاہی کے راستے میں حائل تمام شہزادوں اور اعلیٰ افسران کو پابند سلاسل کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button