اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران کے بعد پاکستان کا بھی کورونا وائرس سے ہلاک شہریوں کو شہید قرار دینے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دستیاب اسباب کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا چاہیئے، یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور اللہ سے ہی رجوع کرنا ہے

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد پاکستان کا بھی کورونا وائرس سے ہلاک شہریوں کو شہید قرار دینے کا اعلان ، خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے علمائے کرام نے بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، قوم اس مشکل کی گھڑی میں احتیاط سے کام لے۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان کے اوپر بلیم گیم کھیلا گیا، سارا الزام تفتان پر ڈالنا غلط ہے، گورنر سندھ

اجمل وزیر کا علمائے کرام کے ساتھ کانفرنس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ علمائے کرام نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، صوبے کے 400 علماء نے خطابات جمعہ میں کورونا سے متعلق آگاہ کیا۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب کوئی وباء آجائے تو اسلام نے مقابلہ کرنے کا کہا ہے، وبائی صورتحال میں ڈاکٹرز کی رائے علماء کی رائے پر مقدم ہے، کرونا ایک وباء ہے جس سے انسانی جان کو خطرہ ہے، ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی شکایت پر وزیر داخلہ پنجاب کا زائرین سے غیرمناسب رویےپر نوٹس

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دستیاب اسباب کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا چاہیئے، یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور اللہ سے ہی رجوع کرنا ہے، اسلامی تعلیمات میں خود سمیت دوسروں کو بچانا بھی لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف اللہ کی بارگاہ میں کھڑا ہونا ہوگا، شریعت جدید سائنس، توکل اور میڈیکل کے خلاف قطعی نہیں، ہر دور کے موجودہ اسباب کو استعمال میں لانا تعلیمات کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری عملے کا انکار،شیعہ قومی تنظیموں نےقرنطینہ مراکز میں زائرین کی خدمت کا بیڑا اٹھالیا

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ قوم اس مشکل کی گھڑی میں احتیاط سے کام لے، سلام کرنا، ہاتھ ملانے سے کہیں بہتر ہے، وباء میں جاں بحق ہونے والے افراد شہید کا رتبہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں کورونا وائرس سےمقابلے کے دوران موت کو گلے لگانے والوں کو شہید قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button