کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب تفتان سے آنے والے زائرین نہیں ہیں، وزیر تعلیم سعید غنی
کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ گھر میں رہ کر ہیلپ لائن سے رابطہ کرے

شیعت نیوز: صوبائی وزیر تعلیم حکومت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تفتان سے آنے والے لوگ حکومت کے لئے پریشانی کا سبب نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ اگر لوگ اپنے گھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے، انہوں نے کہا کہ کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ گھر میں رہ کر ہیلپ لائن سے رابطہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب سے واپس آنے 2مسافرپاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے جاں بحق قرار
وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمارے لئے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں، ان لوگوں کو تو ہم مخصوص مقام پر رکھ رہے ہیں، تفتان سے آنے والے 750 لوگوں کو سکھر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر پاکستان آنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھ رہی ہے جہاں زائرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
مماثل خبریں
یہ خبرلازمی پڑھیں: سعودیہ عرب سے واپس آنے 2مسافرپاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے جاں بحق قرار
یہ خبرلازمی پڑھیں: مرکزی صدر آئی ایس او کا تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان،زائرین کی حالت پر اظہارتشویش
یہ خبرلازمی پڑھیں: زائرین کے ساتھ حکومتی بدسلوکی،پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے، علامہ سبطین سبزواری
یہ خبرلازمی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی جانب سے زائرین کی مشکلات کے خلاف کوئٹہ میں بھوک ہڑتال کا آغاز
یہ خبرلازمی پڑھیں: حکومتی غفلت اور نا اہلی کے سبب تفتان بارڈر پر درجنوں زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ، اہم رپورٹ