اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کی فقدان پر اظہار برہمی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان میں اجلاس ہوا

شیعت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے زائرین کے لئے قائم قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے فقدان پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب سے واپس آنے 2مسافرپاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے جاں بحق قرار

اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات پرغور کیا گیا، بیرون ملک سے آنے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ کے انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ صوبہ پنجاب میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ،چائنا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عارضی قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے فقدان پر سخت اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، تمام ادارے اور افسران اپنی خدمات لوگوں کے لئے وقف کردیں اور لوگوں کی خدمت کو ہی اپنا شعار بنائیں، جبکہ تمام سرحدی علاقوں سے داخل ہونے والے افراد کی مکمل اسکریننگ کی جائے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:ایران سے آنے والے زائرین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت متنازعہ بنایا جارہا ہے، یوسف جعفری

یہ خبرلازمی پڑھیں:مرکزی صدر آئی ایس او کا تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان،زائرین کی حالت پر اظہارتشویش

 

متعلقہ مضامین

Back to top button