یمن

یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی صوبہ مآرب میں کامیاب پیشقدمی

شیعت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے صوبہ مآرب کے اہم علاقوں کی جانب کامیاب پیشقدمی کی ہے۔

صنعا میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے شدید جھڑپوں کے بعد اسٹریٹیجک نوعیت کے علاقے صرواح کے کئی کلومیٹر رقبے کو آزاد کرالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: سعودی اتحاد افواج کی الحدیدہ پر 248 مرتبہ وحشیانہ گولہ باری

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مآرب کے علاقے الحمرا کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کے بعد صرواح سیکٹر پر اس کی پوزیشن پوری طرح مضبوط ہوگئی ہے۔

یمنی فورسز نے گزشتہ دنوں صوبہ مآرب اور صوبہ الجوف میں جارح سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا، اس کارروائی کے دوران صوبۂ جوف کے شہر الحزم سمیت متعدد نواحی علاقے یمنی فورسز کے کنٹرول میں آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جنگ کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button