اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کی ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 2لاکھ ڈالرامداد

فیصل ایدھی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اپنے افسوس کا اظہار کیا

شیعت نیوز: پاکستان کےبین الاقوامی شہرت یافتہ فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن نے برادر پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے کوروناوائرس سے متاثرہ مسلمان بھائیوں کی بحالی کیلئے 3کروڑ15لاکھ روپے کی امدادفراہم کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: یہ تاثرسراسرغلط ہے کہ کورونا وائرس کے تمام مریضوں کا تعلق صرف کراچی یا سندھ سے ہے، ناصرشاہ

ایدھی چیریٹی اور ریلیف فاؤنڈیشن نے اسلامی جمہوریہ ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 2لاکھ ڈالر مالی امداد فراہم کی۔ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور اور عبدالستار ایدھی کے فرزند فیصل ایدھی نے گزشتہ روز کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل آقائےاحمد محمدی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران امدادی رقم کا چیک حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے،علامہ ساجد نقوی

فیصل ایدھی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ایدھی فاؤنڈیشن کئی دہائیوں سے بلا امتیاز رنگ و نسل ، مذہب کے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اور اس وقت پوری دنیا میں کورونا خوف و دہشت کی علامت بنا ہوا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک اس سے متاثر ہیں ، ہزاروں افراد اس وبا کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے امداد و بیرونی تعاون کا خیرمقدم

ایدھی چیریٹی اور ریلیف فاؤنڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی طبی خیراتی فاؤنڈیشن میں سے ایک ہے جو 1800 سے زیادہ ایمبولینسیں 2ایئر ایمبولینسیں اور پاکستان بھر میں 350 شعبوں کا حامل ادارہ ہے اور اس فاؤنڈیشن میں36ہزار افراد خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ ملک بھرمیں 5ہزار برانچز عوامی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button