دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت، 2 کشمیری نوجوان شہید

شیعت نیوز: بھارت کے زیرانتظام جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید دو نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کا بھارتی بربریت پر بیان عالم اسلام کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی

بھارت کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ حریت پسندوں کے چھپنے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر جموں کشمیر پولیس اور فوج کی فرسٹ راشٹریہ رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے آج پیر کی صبح شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے کے خواجہ پورہ ربن گاؤں کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم حقائق زیادہ دیر چھپ نہیں پائے اور علاقہ مکینوں نے جعلی مقابلے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

جاری تصادم میں بھارتی فورسز کے نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی عوام کو اغیار کے ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ۔ علی شمخانی

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے وفاق کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے بعد سے پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی خوشنودی کی خاطر بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، ترجمان آئی ایس او

مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے جس کے خلاف عالمی قوتوں نے بھی مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن بھارتی حکومت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button