لبنان

اسرائیلی فوج کا شہید فلسطینی کی لاش کی بے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے۔حزب اللہ

شیعت نیوز: حزب اللہ لبنان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہید فلسطینی کو جس بے دردی کے ساتھ شہید کیا اور اس کے بعد اس کی لاش کی بے حرمتی کی وہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہاد اسلامی فلسطین کی اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید

حزب اللہ لبنان نے بیان میں کہا ہے کہ غزہ اور دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر اسرائیلی بمباری بزدلانہ حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور قابض صیہونی ریاست کے جرائم کے خلاف مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید کی لاش کی بےحرمتی ، اسرائیلی فوج انسانیت سے عاری مخلوق ہے۔حماس

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غزہ اور دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پربمباری کی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے متعدد مجاھد شہید ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ غزہ کے حالات اس وقت خراب ہوئے کہ جب اتوار کی شب صیہونی دہشت گردوں نے محمد الناعم نامی ایک شہید فلسطینی کے جنازے کی بے حرمتی کی جس کے جواب میں فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے صیہونی بستیوں پر 20 راکٹ داغے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں 7 مسلمان شہید

اس سے قبل پیر کو آدھی رات کے وقت اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے دفتر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اس تنظیم کے دو جوان شہید ہو ئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button