اہم ترین خبریںدنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید

شیعت نیوز : بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی اور فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی قابض افواج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اور محاصرہ کر کے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے

واضح رہے کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 1989ء سے اب تک ریاستی دہشت گردی میں 2 ہزار 377 خواتین کو شہید کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج نے پلوامہ میں گزشتہ روز سے محاصرہ کر رکھا ہے، گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، بھارتی فوج اب بھی علاقے میں موجود ہے۔

بھارتی فوج کے تازہ مظالم کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

عالمی دباؤ کے باوجود بھارت نے اپنی روش نہ بدلی، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور وادی میں لاک ڈاؤن کا 114واں روز ہے، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔

دوسری جانب سری نگر کے علاقے صورہ میں کریک ڈاؤن آپریشنز کے دوران بھارتی فورسز ڈرونز اور موٹر بوٹس کا استعمال کر رہی ہیں۔

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے، سری نگر اور اس کے نواحی علاقوں میں سول نافرمانی کی ہدایت والے پوسٹرز لگادیئے گئے ہیں۔

کشمیریوں سے پوسٹرز کے ذریعے بھارت مخالف مظاہرے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے غیر قانونی بھارتی اقدامات کے خلاف سول نافرمانی کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button