اہم ترین خبریںلبنان

عوامی احتجاج کو سیاسی جماعتوں اور سفارت خانوں کے زیر اثر نہیں ہونا چاہئیے۔ حسن نصرالله

شیعت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ لبنان ایک حساس دور سے گذر رہا ہے اور عوامی احتجاج کو سیاسی جماعتوں اور سفارتخانوں کے زیر اثر نہیں ہونا چاہئیے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے لبنان کی صورتحال کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ لبنان کے عوام کے احتجاج نے ان کی خود اعتمادی کو ثابت کردیاہے اور لبنان کی حکومت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ پروگرام کے مطابق سلسلہ وار طریقے سے ہونے والے فیصلوں پر عمل در آمد شروع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں احتجاجی مظاہروں کے بعد 4 وزراء عہدوں سےمستعفی ہوگئے

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حکومت نے اصلاحاتی عمل کو عوامی دباؤ کے تحت شروع کیا اور یہ اصلاحات کی جانب پہلا قدم ہے اور بے روزگار افراد، غریبوں اور احتجاج کرنے والوں کے مطالبات کو پورا کیا جانا چاہئیے۔

سید حسن نصرالله نے کہا کہ حزب اللہ عوامی احتجاج میں براہ راست شرکت نہیں کر سکتی اس لئے کہ اگر حزب اللہ احتجاجی تحریک میں شامل ہو گئی تو یہ دوسری شکل اختیار کر سکتی ہے اور دوسرے لوگ حزب اللہ پر سیاسی سرگرمیوں اور دیگر مسائل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرلیں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے لبنان اور لبنانی عوام کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ، حکومت کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کی مخالف ہے اس لئے کہ کشیدگی اور اقتدار میں خلا پیدا ہونے سے اس ملک میں عدم استحکام پیدا ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button