اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

افسوس جن ممالک کہ ہم ڈرائیور بنتے رہے انہوں نےاقوام متحدہ میں ہماری حمایت نہیں کی،پیراعجاز ہاشمی

یقیناً کشمیر پاکستان کا مقدمہ ہے جس پر عمران خان نے اچھی گفتگو کی ہے لیکن یہ گفتگو ، صرف گفتگو کی حدتک ہی ہے۔

شیعت نیوز: جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تقریر بلاشبہ اچھی تھی جس نے کشمیر کیساتھ امت مسلمہ کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور ثابت کرنے کی کوشش کی کہ کس طرح سے اسلام کیخلاف مغرب کی طرف سے نفرت آمیز کاروائیاں ہوتی آئی ہیں۔

جنرل اسمبلی کا اجلاس ہر سال ہوتا ہے، جہاں سربراہان مملکت یا نمائندے عالمی مسائل پر اپنے ملک کا موقف پیش کرتے اور چیلنجز کی طرف متوجہ کرتے ہیں یقیناً کشمیر پاکستان کا مقدمہ ہے جس پر عمران خان نے اچھی گفتگو کی ہے لیکن یہ گفتگو ، صرف گفتگو کی حدتک ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کو کشمیریوں سے خیانت پر تبدیل ہوجانا چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے کہا کہ کشمیری ماں بہنوں اور بچوں کے لیے حکومت نے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے کہ جس سے عالمی برادری بھارت پر دباو ڈال کر مقبوضہ وادی پر سے کرفیو ہٹایا جاتا، ان کو حق خود ارادیت دیا جاتا اور بھارتی مظالم رکوانے میں کردار ادا کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک عالمی برادری سے کشمیر پر ملنے والی حمایت ناکافی ہے، کچھ ممالک انڈونیشیا، ایران ترکی چین نے اچھی گفتگو کی ہے لیکن افسوس کہ جن ممالک کہ ہم ڈرائیور بنتے رہے ہیں انہوں نے ہماری حمایت نہیں کی، ہمیں اپنی اس پالیسی پر نظرثانی کرنے اور قوم کو بتانے کی ضرورت ہے کہ دراصل ہماری مشکلات کہاں کھڑی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button