اہم ترین خبریںسعودی عرب

آرمکو حملے نے بن سلمان کو ذہنی مریض بنا دیا، سعودی ایکٹیوسٹ مجتھد کا دعویٰ

مجتہدنے مزیدکہاہے کہ اس مرتبہ آل سعود کے قریب اعصابی خرابی تک ہم آہنگ اور حقیقت میں ہنگامہ خیز اور اضطراب کی کیفیات نمایاں ہیں ۔

شیعت نیوز: معروف سعودی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مجتہد نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آرمکو حملے نے بن سلمان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔بن سلمان مایوسی اور الجھن کی حالت میں ہیں۔ مجتہدنے مزیدکہاہے کہ اس مرتبہ آل سعود کے قریب اعصابی خرابی تک ہم آہنگ اور حقیقت میں ہنگامہ خیز اور اضطراب کی کیفیات نمایاں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بَرْہَنَہ پا یمنی سعودی معیشت کی شہ رگ پر

مجتہد کا مزیدکہناہے کہ بن سلمان امریکہ سے نالاں ہے کیونکہ امریکہ کہتا ہے کہ عبقیق پر حملہ کا ایران سے بدلا لینا چاہئے مگر ایران پر ڈائریکٹ حملہ نہیں کرسکتے کیونکہ پھر ایران کا جوابی وار خطرناک ہوگا۔واضح رہے کہ آرامکوآئل ریفائنری پر یمنی افواج کے حملوں نے سعودی حکام کے اوسان خطا کردیئے ہیں کیوں کہ سعودیہ سے دنیا کو تیل کی آدھی سپلائی منقطع ہوچکی ہے جس سے سعودی معیشت کو شدید نقصان کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button