اہم ترین خبریںدنیا

ایرانیوں کے حوالے سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا حیران کن انکشاف

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ قبل ازیں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کو امریکی تاریخ کا بدترین معاہدہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ ایرانی حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرکے نیا معاہدہ کرنے کی خواہش کا بھی بارہا اظہار کرتے رہے ہیں۔

شیعت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایرانیوں نے آج تک کوئی جنگ نہیں جیتی، لیکن کسی مذاکرات میں شکست بھی نہیں کھائی۔

یاد رہے کہ سوموار کے دن ایرانی وزارت خارجہ نے واشنگٹن کو ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے اٹھائے جانے کے عوض ایران کی طرف سے عدم جوہری پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کے ذیلی پروٹوکول کی جلد منظوری کی پیشکش کی تھی، جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی دن یہ خبر بھی دی تھی کہ واشنگٹن نے ایران کی یہ پیشکش قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ہر جارحیت کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، ظریف کا ٹرمپ کو جواب

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ قبل ازیں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کو امریکی تاریخ کا بدترین معاہدہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ ایرانی حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرکے نیا معاہدہ کرنے کی خواہش کا بھی بارہا اظہار کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button