اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ،باچا خان چوک پرتکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 5شہری شہید درجنوں زخمی

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں اب تک 3 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

شیعت نیوز:کوئٹہ شہر کے علاقےباچاخان چوک کے قریب ہونے والےتکفیری دہشت گردوں کے دھماکے میں5 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائدافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں اب تک 5 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریکسیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: کوئٹہ، تکفیری دہشت گردوں کےسرغنہ رمضان مینگل کے رہاہوتے ہی بم دھماکہ 20ہزارہ شیعہ اور ایف سی اہلکارشہید

پولیس حکام کے مطابق دھماکا لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے سامنے ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، جب کہ سول اور شہر کے دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button