سعودی عرب

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے بھائی بندر انتقال ہوگیا

شیعت نیوز؛سعودی عرب کی سرکاری خـبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کے بڑے بھائی بندر بن عبدالعزیز السعود کا 96 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا ہے سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق وہ گذشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ واضح رہے کہ شاہی خاندان کے اہم رکن کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب شاہ سلمان نے اپنے ناتجربہ کار بیٹے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا ولیہد بنادیا ہے ،جس نے آل سعود خاندان کے دیگر اہم افراد کو کلیدی عہدوں سے برطرف کرکے اپنے خاص افراد کو تعینات کردیا ہے اور رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے خاندان میں شدید اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔ سعودی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان نے 31 سالہ بیٹے کو ترقی دے کر ملک کا ممکنہ اگلا بادشاہ مقرر کردیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب وزیراعظم بنا دیا گیا ہے جبکہ وزیر دفاع سمیت دیگر قلمندان بھی اس کے پاس برقرار رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button