اہم ترین خبریںپاکستان

حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ قربان علی محقق کابلی کی رحلت پرشیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی کا اظہار افسوس

مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل نے عالم تشیع کے مرجع عظیم الشان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ محقق کابلی کے دنیا سے اٹھ جانے کو حوزات علمیہ اور دینی و علمی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

شیعت نیوز: مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی کا مرجع عظیم الشان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ قربان علی محقق کابلی کی رحلت کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ "جب ایک عالم دین کی وفات ہو جاتی ہےتو اسلام میں ایک ایسی دراڑ پڑ جاتی ہے کہ جسے کوئی شہ پر نہیں کر سکتی”۔

علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ یہ عالم بزرگوار جنھوں نے اپنی پوری زندگی معارف الٰہی اور فقہ اھلبیت ع کی ترویج و تبلیغ میں گذار دی مشکلات اور زحمات برداشت کیں مگر ایک لحظہ کے لئے بھی اس مقدس مشن سے پیچھے نہ ہٹےاور استقامت کے ساتھ مکتب اھلبیت علیھم السلام کی خدمت میں پیش پیش رہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:شیعہ علماءکونسل کے وفدکی علامہ عارف واحدی کی سربراہی میں پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ سے فرزندکی رحلت پرتعزیت

مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل نے عالم تشیع کے مرجع عظیم الشان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ محقق کابلی کے دنیا سے اٹھ جانے کو حوزات علمیہ اور دینی و علمی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

آخر میں علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ھم حضرت بقیّۃ اللہ الاعظم علیہ آلاف التحیۃ والسلام کے حضور،حوزات علمیہ،مراجع عالیقدر،ملت مظلوم افغانستان،مرحوم کے شاگردان و پیروان اور انکے محترم خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور انکے لئے اللہ تعالیٰ سےجنت الفردوس میں بلندی درجات،رحمت الٰہی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button