لبنان

ایران آج دنیا کی تیسری بڑی قوت ہے، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران آج دنیا کی تیسری بڑی قوت ہے،حزب اللہ کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ امریکہ سے ایک آزاد اور خود مختار ایران برداشت نہیں ہوتا، ایران سے مخالفت صرف نیوکلیئر ایشو یا عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں بلکہ یہ ایک منصوبہ ہے، امریکہ جانتا ہےکہ اگر ایران پھلے پھولے گا تو خطے کے دوسرے ممالک اور عوام اسے اپنا رول ماڈل بنائیں گےاور امریکہ سے آزادی حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم انقلاب کی چالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں، آج ایران کی کامیابیاں اور اس کی ترقی اس کے عظیم لوگوں کی محنتوں اور پیش رفت کے باعث ہے جس کے سبب ایران آج دنیا کی تیسری بڑی قوت ہے،ان کا کہنا تھا کہ پورے مشرق وسطی نے ظلم اورغلامی کو مسترد کردیا ہے اور یہ امریکہ کیلیے خود امریکہ سمیت اسرائیل کی خطے میں موجودگی کے خلاف منفی نقطہ نظر ہے۔

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زمین کسی کے حوالے نہیں کریں گے نہ کبھی اسرائیل کو اس پر قبضہ کرنے دیں گے، اپنی سرزمین کا دفاع ہمارا حق ہے، ہم امریکہ کا پیروکار بننا ہرگز قبول نہیں کریں گے۔اپنے ملک میں آزادی اور خود مختاری سے رہنا ہمارا حق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کسی دباؤ اور معاشی پابندی کے سامنے نہیں جھکے گی، یہ پابندیاں ہمیں ہمارے مؤقف سے دستبردار نہیں کرسکتیںبلکہ ہم ان پابندیوں کو اپنے لیے چیلنج اور امتحان سمجھتے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج لبنان کی حکومت تشکیل پا چکی ہے ۔ ہمیں ماضی میں دیکھنے کے بجائے ایک نئی شروعات کی جانب بڑھنا چاہیے۔ حکومت کو اپنا کام مکمل دیانتداری اور مستعد ہو کر کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران ہے، اس کے بعد عوامی مسائل اور تیسرا اہم ترین مسئلہ مالی بدعنوانی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button