لبنان

اسرائیل کے خلاف لبنانی فوج کو چوکس رہنے کا حکم

لبنانی فوج کے فنی تحقیقاتی ٹیم کی عدم موجودگی میں جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل کے سامنے واقع بلو لائن علامت کا عمل انجام دیا تھا۔ حکومت لبنان نے اسرائیل کے اس اقدام کا سخت نوٹس لیا اور اپنی فوجوں کو مکمل چوکس رہنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد اسرائیلی فوجی اس علاقے سے پسپائی پر مجبور ہو گئے۔
بلو لائن لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدوں کا تعین کرتی ہے اور یہ لائن، سن دو ہزار میں جنوبی لبنان سے اسرائیل کا بائیس سالہ غاصبانہ قبضہ ختم ہونے کے بعد اقوام متحدہ نے کھینچی تھی۔
ہفتے کے روز بھی صیہونی فوجیوں کی ایک ٹولی نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر واقع گاؤں میس الجبل کے سامنے حساس قسم کے سینسر نصب کیے تھے۔
اسرائیل، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور خاص طور سے سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک، کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس نے لبنان کے فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سن دو ہزار چھے کی تینتیس روزہ لبنان اسرائیل جنگ کے خاتمے کے بعد قرار داد نمبر سترہ سو ایک، کی منظوری دی تھی جس میں اسرائیل کو لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور مخاصمانہ اقدامات سے باز رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button