حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا کسی قوت کے بس میں نہیں: حجت الاسلام احمد قبلان
لبنانی عالم دین نے کہا کہ حزب اللہ کی مزاحمتی طاقت ناقابلِ شکست ہے، ایران نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

شیعیت نیوز : لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین حجت الاسلام احمد قبلان نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا کسی بھی قوت کے بس میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے مقابلے میں زمین پر کوئی طاقت موجود نہیں جو اس کی دفاعی صلاحیتوں کو ختم کر سکے۔
حجت الاسلام احمد قبلان نے مزید کہا کہ مزاحمتی گروہوں نے تاریخی قربانیوں اور قومی یکجہتی کے ساتھ اسرائیل کو شکست دی اور لبنان کو قابض قوتوں سے آزاد کرایا۔
یہ بھی پڑھیں : نصابِ تعلیم کی اصلاح کے لیے علامہ دہلویؒ کی جدوجہد مشعلِ راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے اقدام کو دیوانہ پن اور بیکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ صہیونی حکومت کے مفاد میں کیا جا رہا ہے۔
لبنان کے ممتاز شیعہ عالم دین نے کہا کہ لبنان دوبارہ اسرائیل کے قبضے میں نہیں جائے گا اور حزب اللہ کبھی شکست نہیں کھائے گی۔
انہوں نے ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران تمام آزاد ممالک کے لیے باعثِ فخر ہے اور لبنان کی مزاحمتی قوتوں کو ایران پر مکمل اعتماد ہے۔ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں نئے نقشے اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو ناکام بنایا۔