یمن

سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پربدر 1 بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزآئل حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جنگی مشن کو مختلف محاذوں پر کند کردیا ہے۔

سعودی عرب کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف جارحیت اور بربریت کے جواب میں یمنی فورسز اب ہر روزبیلسٹک میزائل سعودی عرب پر داغ رہی ہیں۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button