یمن

یمن کے قریب سمندر میں دھماکے کی آواز

"عدن سے 120 میل دور پیش آنے والے واقعے نے سمندری سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے"

شیعیت نیوز : برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے ساحلی شہر عدن سے تقریباً 120 میل کے فاصلے پر سمندر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا نے میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ اس علاقے میں موجود ایک کشتی کے کپتان نے دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق، کشتی اور اس کے تمام سوار افراد محفوظ ہیں اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران-آئی اے ای اے تعاون اسنیپ بیک پابندیوں سے الگ ہونا چاہیے، رافائل گروسی

قابلِ ذکر ہے کہ یمنی مسلح افواج نے گزشتہ دو برسوں کے دوران غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر میں صہیونی حکومت سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button