عراق

ہم عراق میں نیٹو افواج کی موجودگی کے خلاف ہیں: عصائب اہل الحق

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کی اسلامی تحریک مقاومت عصائب اہل الحق نے کہا ہے کہ عراق کو غیر ملکی افواج کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے اورہم ملک میں نیٹو افواج کی ہر قسم کی موجودگی کے خلاف ہیں۔ آر ٹی کے ساتھ انٹرویو میں عصائب اہل الحق کے ترجمان ’’نعیم العبودی‘‘نے کہا کہ عراق کو غیر ملکی افواج کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ہم ملک میں نیٹو افواج کی ہر قسم کی موجودگی کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی سرزمین پر کسی بھی ملک کی فوج کی تعیناتی پارلیمنٹ کی اجازت سے انجام پانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عراق کی سرزمین پر غیر ملکی مسلح افواج کی موجودگی کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کی فوجی موجودگی عراقی کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے ہمیں غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ہماری فوج، پولیس اورعوامی
رضاکار فورسز کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button