یمن

یمنی فورسز نے ریاض میں سعودی وزارت دفاع کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا

یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع کو برکان بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے یمنی میزائلوں نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے بیلسٹک میزائلوں نے ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ یمنی فوج سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور بربریت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

ادھر سماجی ویب سائٹوں کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کی وجہ سے ملک خالد ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

دریں اثنا یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی رات ریاض میں سعودی عرب کے فوجی اور حکومتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران سبھی میزائل اپنے نشانے پر جاکر لگے ۔

یمنی فوج کے میزائلی حملے سے ریاض میں لوگوں میں زبردست خوف و ہراس کا ماحول تھا – ان میزائلی حملوں سے جہاں یہ ثابت ہوگیا کہ ریاض یمنی فوج کے میزائل کی زد پر ہے اور سعودی عرب کے دیگر علاقوں پر بھی میزائل داغے جاسکتے ہیں وہیں یہ بھی واضح ہوگیا کہ دوسری جانب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے جنگ میں شدت پیدا کرنے سے یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کو جھکنے پر مجبورنہیں کیا جاسکتا بلکہ استقامت اور پامردی کے لئے ان کے عزم و حوصلے اور زیادہ بلند ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button