یمن

سعودی عرب کی یمن پر وحشیانہ جارحیت جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے باقم شہر کے العشہ رہائشی علاقے پر بمباری کر کے کم سے کم نو عام شہریوں کو شہید کر دیا- اسپتال کے ذرائع نے بھی نو شہریوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے-

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سب کے سب بچے اور خواتین ہیں- یمنی فوج نے بھی سعودی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے علاقے علب میں سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے متعدد سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

یمنی فوج نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے شہر دریہمی کے علاقے طائف میں بھی ایک بڑی کارروائی کر کے اس علاقے پر اپنا کنٹرول کر لیا- یمنی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے صوبہ الحدیدہ میں ہی سعودی فوجیوں کی ایک گاڑی کو منہدم کر کے اس میں سوار چار سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک اور نو دیگر کو زخمی کر دیا-

اس درمیان یمن میں بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یحیی شرف نے کہا ہے کہ سعودی اتحادی فوج کی دو جنگی کشتیوں نے اس گاڑی پر حملہ اور گولہ باری کر دی جو خوراک کی عالمی تنظیم کی جانب سے یمنی عوام کے لئے اشیائے خوراک پہنچا کر لوٹ رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button