سعودی عرب

سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے انسانی حقوق کے طرفدار 17 افراد کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے انسانی حقوق کے 17حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 5 مردوں اور تین خواتین کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ 5 مرد اور 4 خواتین ابھی تک حراست میں ہیں ۔ اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے طرفداروں کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں لیکن عالمی ادارے ڈرامائی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں شاید اس کی بڑی وجہ سعودی عرب کے لئے امریکی حمایت ہو۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button