جنگ بندی کے باوجود غزہ میں 100 مقامات پر بمباری

20 اکتوبر, 2025 11:50

شیعیت نیوز : غاصب اسرائیلی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ تل‌ابیب کی فوج نے جنگ بندی کے باوجود گزشتہ روز غزہ میں کم از کم 100 مقامات پر بمباری کی۔

فلسطینی خبر ایجنسی "معا” کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب رسمی طور پر جنگ بندی معاہدہ نافذ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا ہنگامی سیکیورٹی اجلاس؛ شمالی غزہ پر شدید بمباری

صہیونی جارحیت کے اس نئے سلسلے پر مبصرین کا کہنا ہے کہ تل‌ابیب غزہ میں بھی وہی پالیسی دہرا رہا ہے جو اس نے لبنان میں جنگ بندی کے دوران اپنائی تھی۔

دوسری جانب، غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک اسرائیلی افواج 80 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔

ان خلاف ورزیوں میں عام شہریوں پر براہِ راست فائرنگ، بمباری، دانستہ ٹارگٹڈ حملے اور متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری شامل ہے۔

9:59 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔