ایران یمن کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے کو تیار ہے، سپاہ پاسداران انقلاب
شیعیت نیوز : سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے یمنی مسلح افواج کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کی آمادگی ظاہر کی تاکہ عالمی استعمار کے مقابلے میں مشترکہ مزاحمت کو مضبوط کیا جا سکے اور فلسطین و غزہ کی حمایت جاری رکھی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود غزہ میں 100 مقامات پر بمباری
یہ پیغام انہوں نے یمنی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل یوسف حسن المدانی کو جنرل محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت پر تعزیت کے موقع پر بھیجا۔
جنرل پاکپور نے زور دیا کہ ایسی قربانیاں عالمی استعمار اور بین الاقوامی صہیونیت کے خلاف مزاحمت کے جذبے کو مضبوط کرتی ہیں اور ایران یمن کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کے لیے مکمل آمادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل الغماری کی شہادت یمن کے ثابت قدم اور بہادر عوام کے جذبے کو مزید تقویت دے گی اور وہ خطے کے دشمنوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
جنرل پاکپور نے تاکید کی کہ یمن کی جدوجہد فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے ساتھ خطے میں جاری مزاحمت اور انصاف کی تحریک کا اہم حصہ ہے، اور ایران اس سلسلے میں یمنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔







