نیتن یاہو کا ہنگامی سیکیورٹی اجلاس؛ شمالی غزہ پر شدید بمباری

20 اکتوبر, 2025 11:44

شیعیت نیوز : قابض اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ہنگامی سیکیورٹی مشاورت کے لیے کابینہ اجلاس چھوڑ دیا ہے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ اور جنوبی رفح میں شدید بمباری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر پوری طاقت سے حملہ کرو، غاصب اسرائیلی وزیر اتمر بن گویر کا نتنیاہو پر دباؤ

صہیونی ٹی وی چینل ۱۲ کے مطابق، نتن یاہو نے تازہ سیکیورٹی صورتِ حال کے باعث فوری طور پر کابینہ اجلاس چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اہداف پر شدید حملے کیے۔

ادھر صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں ان کی ایک بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی رفح میں متعدد مقامات پر وحشیانہ بمباری کی۔

8:16 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔