اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
غزہ پر پوری طاقت سے حملہ کرو، غاصب اسرائیلی وزیر اتمر بن گویر کا نتنیاہو پر دباؤ
رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی دوبارہ وحشیانہ بمباری، دو فوجی ہلاک، متعدد زخمی

شیعیت نیوز : غاصب اسرائیلی انتہاپسند وزیر اتمر بن گویر نے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر پوری طاقت کے ساتھ حملہ کریں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں ایک بکتر بند گاڑی پر حملے کے بعد اس نے غزہ میں دوبارہ فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور یرغمالی کی لاش حوالے کی جائے گی اسرائیلی جارحیت رکاوٹ بن سکتی ہے، حماس
اسرائیلی چینل 14 کے مطابق، اس حملے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے، جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی رفح میں کئی اہداف پر بمباری کی۔
چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ نتنیاہو اس وقت وزیرِ جنگ اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ غزہ کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اسی دوران، اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملے دراصل یاسر ابوشباب کے زیرِ قیادت گروہوں کی حفاظت کی کوشش کا حصہ ہیں۔