مشرق وسطی

ترکی نے 6 ہزار 800 افغان تارکین وطن ملک بدر

ترک حکام نے 6 ہزار 800 افغان تارکین وطن کو جبری طور پر ملک بدر کردیا ہے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق ان افغان مہاجرین کو متعلقہ صوبائی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

افغان وزارت امور پناہ گزین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترک حکام نے افغان حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر ہزاروں افغان تارکین وطن کو جبری طور پر ملک بدر کردیاہے۔

انہوں نے ترک حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا افغانستان میں پہلے سے ہی لاکھوں شہری بے گھر ہیں ایسی حالت میں افغانوں کو ملک بدر کرنا درست نہیں ہے۔

ان کے مطابق افغانستان میں سلامتی کی صورتحال نازک ہے، اس لیے افغان مہاجرین کو ملک بدر نہیں کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کی خاطر افغان تارکین وطن کا انخلا نا گزیر ہوچکا ہے۔

افغانستان کی وزارت براے مہاجرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یورپ سے 10ہزار افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button