سعودی عرب

سعودی عرب کا ہندوستان میں تیل فیکٹری قائم کرنے کا اعلان

سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو نے ہندوستان کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ہندوستان کے مغربی ساحل پر پیٹروکیمیکل مصنوعات کی ایک فیکٹری اور سالانہ 6 کروڑ ٹن تیل صاف کرنے کی گنجائش رکھنے والی ایک آئل ریفائنری قائم کی جائے گی۔ مفاہمتی یادداشت پر سعودی عرب کی ارامکو کمپنی اور ہندوستان کےرتنا گری گروپ آف کمپنیز نے دستخط کیے۔ آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے امید ظاہر کی ہے کہ مغربی ساحل پر آئل ریفائنری 2025ء سے قبل تیار ہو جائے گی۔ اس نے مزید کہا کہ ہندوستان ،معیشت کی اعلی شرح نمو رکھنے والا ملک ہے جہاں کی منڈی میں دنیا کی بڑی کمپنیاں کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ خام مال کے حوالے سے سعودی ارامکو کا بھارتی منڈی کے ساتھ امتیازی تعلق ہے۔ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان تیزی سے بڑھتے تعلقات کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ گزشتہ برس 2017ء میں نئی دہلی میں ارامکو ایشیا کمپنی کے دفتر کے افتتاح سے اس خطّے میں سعودی ارامکو کے آپریشنز کو توسیع حاصل ہو گی جہاں بڑے پیمانے پر اقتصادی ترقی دیکھی جا رہی ہے۔ ادھر توانائی کے سعودی وزیر خالد الفالح نے کہا ہے کہ مغربی ساحل پر ریفائنری میں سرمایہ کاری سے بھارت کے لیے تیل کی سپلائی میں اضافہ ہو گا اور اس ریفائنری میں 50 فی صد حصّہ ارامکو کا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button