مشرق وسطی

دہشت گردوں کا دمشق کے شہری علاقوں پر راکٹوں سے حملہ

شام میں وہابی دہشت گردوں کی مجرمانہ کارروائيوں کا سلسلہ جاری ہے مشرقی غوطہ سے وہابی دہشت گردوں نے دارالحکومت دمشق پر کئی راکٹ داغے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی غوطہ میں بڑی تعداد میں غیر ملکی وہابی دہشت گرد موجود ہیں جن کے خلاف شامی فوج کا آپریشن بھی جاری ہے بزدل وہابی دہشت گرد عام شہریوں کو اپنی ڈھال بنائے ہوئے ہیں ۔ شامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نےگذشتہ 24 گھنٹوں میں 30 راکٹ دمشق کی شہری آـادی پر فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button