عراق

عراق کو امریکہ کے لیے جہنم بنا دیں گے شیخ قیس خزعلی

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ شیخ قیس خزعلی نےکہا ہے کہ امریکہ اگر عراق سے نہ گیا تو عراق کو امریکہ کے لیے جہنم بنا دیں گے۔
شیخ قیس نے کہا کہ عراق میںکئی ممالک نے اربوں ڈالر لگا کر داعش کی مدد کی، امریکہ اربیل کے بحران میں نظارہ گر رہا ہے اور جب اربیل میں خطرہ بڑھ گیا تو وہ بھی ہمارے خلاف میدان میں آگیا، اسی طرح داعش سے مقابلے کے بہانے سے عراقی قوم کو نشانہ بناتا گیا۔ عراق کے پاس f16 طیارے ہیں۔ عراق کو امریکی فورس کی کیا ضرورت ہے؟ جبکہ عراقی ائیرفورس بہادر ٹرینڈ ہے تو ہمیں اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کیا ضرورت ہے؟_ انہوں نے کہاکہ عراق کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے امریکہ کو اس ملک سے نکالنا ہو گا، امریکہ یاد رکھے کہ وہ عراقی قوم کی مرضی کے بغیر اس ملک میں نہیں رہ سکتا ہے،ہم اپنے وطن سے محبت کی وجہ سے ملک میں کسی بھی بیرونی ملک امریکہ یا ترکی، یا سعودیہ کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔
_عراق کے پاس مضبوط فوج، عوامی طاقت اور فیڈرل پولیس ہے جو ملک کا دفاع کر سکتی ہے۔امریکہ، عراق میں اسرائیلی مفادات کے لیے اپنی فوج باقی رکھنا چاہتا ہے۔
_ عراق میں فوجی ادارہ 100 سال پہلے بنا تھا، اور اب امریکیوں کا یہ کہنا کہ عراقی فوج کو ٹریننگ دے رہے ہیں یہ عراقی قوم کی توہین ہے۔ سیکیورٹی مسائل کے حل کے لیے امریکی فوج کی نہیں بلکہ سیکورٹی اقدامات کی ضروت ہے جو حشد شعبی فراہم کر رہی ہے۔
_ شیخ قیس خزعلی نے کہا کہ اگر ائیر فورس کی ضرورت بھی پڑی تو عراقی فوج کے پاس F-16 طیارے موجود ہیں۔ ہماری نظر میں امریکہ عراق میں اس لیے رہنا چاہتا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو محفوظ جگہ فراہم کرنا چاہتا ہے، تاکہ عراق کو تقسیم کرنے میں انہیں استعمال کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button