عراق

عراق کے صوبے کرکوک کے ڈیڑھ ہزار شہریوں کی وطن واپسی

عراق کے صوبے کرکوک کے گورنر راکان الجبوری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آئندہ چند روز میں اور بھی پناہ گزینوں کی وطن واپسی عمل میں آئے گی، کہا کہ صوبے کرکوک کے پناہ گزینوں کی وطن واپسی، امن کی بحالی اور علاقے سے بارودی سرنگوں کا صفایا ہو جانے کے بعد سیکورٹی کے لائحہ عمل کے مطابق انجام پا رہی ہے۔
اس سے قبل عراقی کابینہ کے سیکریٹریٹ نے گیارہ جنوری کو اعلان کیا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے قبضوں سے آزاد ہونے والے علاقوں کے پچاس فیصد پناہ گزین اپنے گھروں کو واپس لو آئے ہیں۔
واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی مالی و فوجی حمایت و مدد سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے مختلف شمالی و مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا جہاں اس دہشت گرد گروہ نے عام شہریوں پر وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب بھی کیا۔ مگر اب ان تمام علاقوں کو اس دہشت گرد گروہ کے قبضے آزاد کرایا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button