دنیا

امریکا نے بیت المقدس پر سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی

امریکی سفیر نکی ہیلے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بیت المقدس سے متعلق پیش کی گئی قرار داد کو ویٹو کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کے فیصلے کے خلاف پیش کی گئی قرار داد ‘بے عزتی’ ہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے دیگر 14 ارکین کے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں 193 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 14 اراکین نے امریکی صدرکے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا۔

یاد رہے کہ امریکا کے علاوہ برطانیہ، چین، روس اور فرانس کے پاس سلامتی کونسل کی کسی بھی قرار داد کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے جبکہ قرار داد کو پیش کرنے کے لیے 9 اراکین کی رضامندی لازم ہوتی ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوری ایران اور فلسطینی حکام نے اقوام متحدہ کی قرار داد کو ویٹو کرنے کے اقدام کو ‘ناقابل قبول’ قرار دیتے ہوئے امریکی رویے پر شدید تنقید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button