متفرقہ

مقبوضہ کشمیر؛ بٹہ مرن شوپیان میں تصادم کے دوران دو شہری اور ایک خاتون شہید

جنوبی کشمیر کے بٹہ مرن شوپیان نامی گاﺅں میں فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن کیا جس دوران نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کو بٹہ مرن گاﺅں میں شام دیر گئے اطلاع ملنے کے بعد فوج اور ایس او جی شوپیاں نے اس گاﺅں کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کیا۔ اس دوران لوگ مشتعل ہوئے اور سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ہوئی۔

نوجوانوں کی کثیر تعداد نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے فورسز پر پتھراو کرتے رہے جبکہ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے اشک آور گیس سے استفادہ کیا۔

مجاہدین کو تلاش کرنے کے بہانے فورسز نے بٹہ مرن شوپیاں نامی گاوں کے علاوہ آس پاس ملحقہ دیہاتوں کو بھی سیل کرکے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے بٹہ مرن اور اس کے ملحقہ گاﺅں کوسیل کرکے خصوصی جنریٹر نصب کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ جونہی گاﺅں کا شام کے وقت محاصرہ کیا گیا تو فوری طور پر لوگ گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے فورسز پر شدید پتھراﺅ شروع کیا۔

نوجوانوں نے گاﺅں کی مساجد کے لاوڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں کو احتجاج کرنے کے لئے کہا، جس کے بعد گاﺅں کے کئی مقامات پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ شام دیر تک جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا رہا اور تصادم آرائی شروع جاری رہی۔

رات کے قریب دس بجے فورسز نے مکان کو باردو سے اڑا دیا جس کیساتھ ہی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جائے تصادم سے دو لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ اس دوران بھارتی حکام نے اپنی جارحیت کو چھپانے کیلئے پورے ضلعے میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔

ادھر رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں دو کشمیری شہریوں کے جاں بحق ہو جانے کے بعد آج صبح مقامی نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر فورسز پر شدید پتھراﺅ کیا اور پھر سے احتجاجی مظاہرے شروع کئے۔ ان پرتشدد جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے ایک خاتون کی شہادت واقع ہوئی۔

آج صبح سے مقامی نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہورہی تھیں اور اس دوران ایک گولی 24سالہ بیوٹی جان کے پیٹ میں جالگی اگر چہ خاتون کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی۔

قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں دو عام شہری مارے گئے ہیں۔ فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ فائرنگ اور ٹیر گیس شلنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 12افراد زخمی بھی ہوگئے۔

بھارتی فوج ہمیشہ سے مجاہدین کو تلاش کرنے کے بہانے آپریشن شروع کرتی جس کے نتیجے میں عام شہری موت کے گھاٹ اتار دئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button