متفرقہ

ہمارا مذہب علم و عقل کی بنیاد پر قائم ہے، مولانا پیام حیدر رضوی

رئیس مذہب جعفریہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے دفترِ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ ہندوستان میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

شیعیت نیوز : رئیس مذہب جعفریہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے دفترِ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ ہندوستان میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلسِ عزاء کا آغاز مولانا محمد علی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، مولانا حسن عباس معروفی نے بارگاہ امامت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مولانا سید پیام حیدر رضوی صاحب قبلہ بانی و مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السّلام لکھنؤ نے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔

اللہ نے انسان کے لئے دو حجتیں معین کی ہیں ایک ظاہری حجت دوسری باطنی حجت: باطنی حجت عقل ہے، یہ عقل ہی ہے کہ جس سے ہر خوبی کا دروازہ کھلتا ہے۔

انبیاء علیہم السلام نے انسانی عقلوں کو جلا دی، تاکہ انسان اپنے مقصد خلقت کو پہچانے اور اس پر عمل کرے، حدیث میں ہے علماء انبیاء کے وارث ہیں، لہٰذا علماء کی بھی یہی زمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری

عصر غیبت میں مرجعیت امامت کی میراث ہے، امام علیہ السلام نے غیبت صغریٰ میں یکے بعد دیگرے چار نائب خاص معین کر کے علماء کی جانب رجوع کرنے کی تربیت دی۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایسے ماحول میں علمی کارنامے انجام دئیے کہ جس وقت بنی امیہ اور بنی عباس آپس میں برسر پیکار تھے۔

امام علیہ السلام نے دنیوی عہدہ و منصب کو بڑھاوا نہیں دیا، بلکہ اللہ کے عطا کردہ علوم کو فروغ دیا کہ آج ہمارا مذہب دنیا میں علم و عقل کی بنیاد پر قائم ہے۔

امام عالی مقام نے اپنے ایک شاگرد کو جو حصول علم کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ان سے فرمایا کہ حصول علم کی پہلی منزل بندگی کی حقیقت کا ادراک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button