عراق

روس اور آذربائیجان کی 712 خواتین داعش سے منسلک ہونے پر عراق میں قید

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی پارلیمنٹ کی خاتون رکن فیان الدخیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر انکشاف کیا ہے کہ موصل کی داعش سے آزادی کے بعد اب تک 512 روسی خواتین اور 200 آذربائیجانی خواتین داعش سے وابستہ ہونے پر زیر حراست ہیں،اس حوالے سے آذربائیجانی وزارت خارجہ کے ترجمان حکمت حجییو نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت آذربائیجان اس وقت عراقی حکومت کیساتھ رابطے میں ہے اور فیان الدخیل کی ٹویٹ کی صداقت کی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں موصل اور تلعفر کی داعش سے آزادی کے بعد کم از کم 1500 غیر ملکی خواتین گرفتار ہیں جو مبینہ طور پر داعش سے وابستہ تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button