عراق

عراق : القائم کی آزادی کے لئے آپریشن کا دوسرا مرحلہ

عراق میں شامی سرحد کے قریب القائم شہر کی آزادی کے لئے آپریشن کا دوسرا مرحلہ 40 ہزار فوجیوں اور رضا کار فورسز کے ذریعے شروع ہوا ہے۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اورعوامی رضا کار فورسز نےعراق میں شامی سرحد کے قریب القائم شہر کی آزادی کے لئے آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے اور داعش کے خلاف تین علاقوں سے پیشقدمی شروع کر دی گئی ہے اور عراقی فورسز القائم شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ دہشت گرد داعش دھماکوں کے ذریعے انھیں شہر میں داخل ہونے سے روکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

عراقی فورسز نے آپریشن شروع ہونے سے قبل القائم شہر پر داعش کے ٹھکانوں کو فضائی اور توپ خانوں کے ذریعے نشانہ بنایا اور پہلی مرتبہ ٹی 90 ٹینکوں کو استعمال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button