عراق
عراقی رضاکار فورس کے جوان پناہ گزینوں کی خدمات میں سب سے آگے
عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مذکورہ افراد کو اقوام متحدہ کے ادارہ پناہ گزیناں کے تعاون سے حمام العیل اور جدعہ کے پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کردیا ہے جہاں انہیں کھانے پینے اور حفظان صحت کی دیگر سہولیات مہیا کی جارہی ہے۔دوسری جانب عراقی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار علی اللامی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ موصل کے قدیم علاقے میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج کے جوان موصل کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے ساتھ دو بدو لڑائی میں بھی مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ داعش دہشت گردوں نے اپنی خباثت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا جس کے وجہ سے عراقی فوج کو اپنی حکمت عملی بدلنا پڑی ہے تاکہ عام شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔