لبنان

صیہونی حکومت شام کے جنگ میں براہ راست ملوث ہے: حزب اللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید ابراهیم امین السید نے الناصر قومی تحریک لبنان کے سیکریٹری اسامه سعد علی سے ملاقات میں کہا کہ صیہونی حکومت شام کے جنگ میں براہ راست ملوث ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سینئر رکن نے صیہونی حکومت کی طرف سے شامی افواج کے شہر تدمر کے ایک اڈے پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ علامت ہے کہ صیہونی حکومت شام کے خلاف جنگ میں براہ راست ملوث ہے ۔

قابل ذکر ہےکہ گزشتہ جمعہ کو اسرائیل کے چار جنگی طیاروں نے شامی فضائیہ حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پالمیرا میں شامی فوج کے مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم شامی فوج کے آئیرڈفنس یونٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیل کے ایک جنگی طیارے کو مارگرایا جبکہ ایک فرارہوگیا ۔شام کی مسلح فوج کی طرف سے بھی صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے دوبارہ اس قسم کی حرکت کی تو اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button